ترنوائی حادثہ،ایک لاکھ فی کس امداد، ذمہ دار حکومت ہے،سرداریوسف

Updated at Sat-28 Jan-2012

ایبٹ آباد: ترنوائی کے مقام پر کان کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے گیارہ افراد کیلئے لاکھ روپے کی امداد کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ایک روپے معاوضے کی فوری ادائیگی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے سردار محمد یوسف نے کہا کہ واقعہ کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور محکمہ معدنیات میں محکمہ معدنیات اور صوبائی حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے انہوں نے کہا کہ گیارہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا افسوس اور تین روز تک گزر جانے کے باوجود سوہا کی حکومت اور منتخب قیادت کی بے حسی پر افسوس ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مصیبت زدہ بھائیوں کیلئے افسوس کہ وہ تحفظ اور ان کی طرف کوئی توجہ نہ دینے صوبائی حکومت کا ہزارہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہزارہ نیوز پیپر سوسائٹی کی طرف سے منسلک ہونے والا گرینڈ جرگہ احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کیلئے جو بھی آواز اٹھائے گا اس کے ساتھ ہیں ہمارا پہلا مقصد اور مشن صرف اور صرف صوبہ ہزارہ ہے جبکہ صوبہ ہزارہ پر کوئی سودہ بازی نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ نیوز پیپر سوسائٹی کے اس اقدام سے صوبہ ہزارہ کو تقویت ملے گی اور اس میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنائے گئے انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارے ترنوائی کے مصیبت زدہ بھائی اپنے پیاروں کیلئے تین دن روتے رہے ۔


Write Comments